Trend's New
کشمیر بنے گا پاکستان تکلف برطرف عزیر احمد خان
کشمیر بنے گا پاکستان تکلف برطرف عزیر احمد خان

کشمیر بنے گا پاکستان – تکلف برطرف – عزیر احمد خان

کشمیر بنے گا پاکستان تکلف برطرف عزیر احمد خان

کشمیر بنے گا پاکستان
تکلف برطرف
عزیر احمد خان

کشمیر بنے گا پاکستان
تکلف برطرف
عزیر احمد خان

جب سے برصغیرپاک وہند کی تقسیم ہوئی اورپاکستان معرض وجودمیں آیا اس دن سے لے کر آج تک بھارتی بنیئے کے پیٹ میں پاکستان کے حوالے سے درد ہی رہا ۔اس نے کوئی بھی ایسا موقع نہ جانے دیا جب وہ پاکستان کیخلاف سازشیں نہ کرتا ہو لیکن اس نے ہمیشہ منہ کی کھائی ،نام نہادجمہوریت کے دعویدار بھارت نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ دنیا بھر میں ذلت اوررسوائی کا سامنا کررہا ہے ،گذشتہ 70سالوں سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی مچا رکھی ہے ،ظلم تو یہ ہے کہ اس وقت ایک ایسا ناہنجار،کم عقل،شعورسے عاری شخص بھارت کا وزیراعظم ہے جو عملی طورپر دہشتگرد ہے جس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ،ایک وقت وہ تھا جب مودی کے امریکہ تک جانے پرپابندی تھی مگرآج تمام منافقین پاکستان کیخلاف اکٹھے ہوئے ہیں ،مودی کی تو رسوائی گھر سے ہی شروع ہوئی جب ایک خاتون نے اس کی بیوی ہونے کادعویٰ کیا تھا ،نامعلوم اسے اس دہشتگرد وزیراعظم نے کہاں غائب کرا دیا ،بات مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہورہی تھی آج دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے ،بھارت کے مکروہ چہرے کو ہرجگہ عیاں کیا جائیگا کہ مودی نے کس طرح ظلم وستم مچا رکھا ہے ،نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنوں سے حملے کیے جارہے ہیں ،خواتین کی آبرومحفوظ نہیں ہے ،کوئی دن ایسا نہیں جاتا جس دن سلگتی ہوئی جنت نظیر وادی میں نوجوانوں کے جنازے نہ اٹھیں ،چونکہ بھارت بنیادی طورپر ایک بزدل اور گیدڑ جیسا ڈرپوک ملک ہے مگراس میں مکاری لومڑی جیسی ہے ،سات لاکھ سے زائد فوج اس نے مقبوضہ کشمیر میں صرف تحریک آزادی کو دبانے کیلئے تعینات کررکھی ہے مگر اتنی دہائیاں گزرنے کے بعد اور بے گناہ مسلمانوں کے لہو سے ہولی کھیلنے کے بعد بھی وہ اس تحریک کو دبانے میں ناکام رہاہے اور آئندہ بھی ناکام رہے گا ۔اب وہ وقت دورنہیں جب کشمیری آزادی حاصل کریں گے،چونکہ کشمیر پاکستان کااٹوٹ انگ ہے اور وہاں پر جب بھی کوئی کشمیری شہید ہوتا ہے تو اس کو پاکستان کے پرچم میں دفن کیاجاتا ہے اس کے علاوہ مظاہروں میں بھی پاکستانی پرچم لہرانا ایک معمول کی سی بات ہے ،یہ بات اس چیز کی غمازی کرتی ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے مگر مودی نے وہاںدہشتگردی مچارکھی ہے ،یہاں یہ بات کہنے میںہم حق بجانب ہیں کہ بین الاقوامی برادری نے بھی اس حوالے سے آنکھیں بند کررکھی ہیں ،اقوام متحدہ بھی اپنی قراردادوں پر عمل نہیں کرا رہا ،اگر یورپ اور امریکہ میں کوئی بھی معمولی سا واقعہ رونما ہوتا ہے تو اس کا الزام وہ بغیر کسی تحقیقات کے مسلمانوں پر عائد کردیتے ہیں مگر انہیں مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والی خواتین ،بچے اوربزرگ نظرنہیں آتے ،بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی سانپ نے سونگھ لیا ہے ،کوئی بھی بھارتی ظلم وستم کیخلاف باقاعدہ آواز نہیں اٹھا رہا مگر پاکستان نے کوئی بھی ایسا فورم نہیںچھوڑا جہاں پر مسئلہ کشمیر کو نہ اٹھایا ہو ۔آئے دن بھارتی بنیا کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرکے نہتے شہریوں کو شہید کررہا ہے مگر جیسے ہی ہماری پاک فوج بھرپور انداز میں جواب دیتی ہے تو دشمن کی توپیں خاموش ہوجاتی ہیں ،یہ بھارت کا وطیرہ رہا ہے کہ جب بھی وہ اندرونی طور پر خلفشار کا شکار ہو تو پاکستان کی سرحدوںپر اس طرح کے واقعات کرتا رہتا ہے ۔مگر ہمیشہ پاک فوج اس کے سامنے سینہ سپر رہی ہے ،مودی کو اپنے ملک کے اندرونی حالات کنٹرول کرنے میں بھی شدید ناکامی کا سامنا ہے ،وہاں پر اس وقت خالصتان کی تحریک زوروں پر ہے ،وقت اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا کیونکہ وہاں پر علیحدگی پسند تحریکیں زوروں پر ہیں جن کو کنٹرول کرنا بھارتی حکومت کے بس کی بات نہیں ،پاکستان کیخلاف باتیں کرنے والے مودی کو بہت جلد منہ کی کھانا پڑے گی ،مقبوضہ کشمیر میں تو اسے ناکامی کا سامنا ہے وہاں پر انتخابات ہوں یا اگر مودی خطاب کرناچاہے اس دن بھی کشمیری مکمل طور پر یوم سیاہ مناتے ہیں ،بھارت نے ظلم وستم کی انتہا کررکھی ہے ،وہاں پر مسلمانوں کی نسل کشی جارہی ہے مگر اس کے بعد باوجود تحریک آزادی نہ صرف زوروشور سے جاری ہے بلکہ اب وہ اپنے آخری مراحل میںداخل ہوچکی ہے،خصوصی طور پر برہان وانی جیسے نوجوان کشمیری نے اس تحریک میں نئی پھونک دی تھی ،بھارت نے اسے شہید کرکے یہ سمجھا کہ شاید تحریک دب جائے گی مگر برہان وانی کی شہادت سے یہ تحریک مزید زور پکڑ گئی اور ہزاروں نہیں لاکھوں برہانی وانی پیدا ہوگئے ۔مودی وہاں پر جتنے مرضی ظلم کرلے ،پیلٹ گنوں کا استعمال کرلے ،کیمیکل ہتھیاروں سے حملہ کرلے ،نوجوانوں کو قید کرلے ،خواتین کو شہید کرلے ،حریت رہنماﺅںکی قیادت کو نظربند کرلے،پاکستان پر اوٹ پٹانگ الزامات لگا لے وہ چاہے ایڑی سے لے کر چوٹی تک کا زور لگا لے مگر اب کشمیریوں کی تحریک آزادی کا فیصلہ ہوچکا ہے اور وہ فیصلہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان ۔

Latest Artilce / URDU COLUMNS of Uzair Ahmed Khan
Published in Roznama Pakistan, 05 February 2018

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

وزیرداخلہ کی قلابازیاں تکلف برطرف عزیر احمد خان

وزیرداخلہ کی قلابازیاں – تکلف برطرف – عزیر احمد خان

      وزیرداخلہ کی قلابازیاں تکلف برطرف – عزیر احمد خان پاکستان کی سیاست ...

Inline
Inline